ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سکھر کی لاڑکانہ میں وفاقی اداروں کے متعلق شکایتوں کی سماعت

بدھ 2 جولائی 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سکھر سید محمود علی شاہ نے لاڑکانہ میں وفاقی اداروں کے متعلق شکایتوں کی سماعت کی جس میں مجموعی طور پر 55 شکایات کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔متعدد شکایات کا تعلق بنیادی طور پر سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سے تھا ۔ سماعت کے دوران 51 کیسز کا موقع پر ہی فیصلہ کیا گیا جبکہ ایک کیس کو مزید کارروائی کے لیے نیپرا کو بھیج دیا گیا اور تین کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر رورل سیپکو آپریشن ڈویژن لاڑکانہ اصغر سانگی، ریونیو آفیسر سیپکو لاڑکانہ سٹی اور قمبر شہدادکوٹ سہیل احمد ، ڈپٹی منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی لاڑکانہ سعید احمد کوریجو اور دیگ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔محمد علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدام اور ایس آر میکانزم کے ذریعے عوام کو تیز اور قابل رسائی انصاف فراہم کرنے کے لیے وفاقی محتسب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے ذریعے وفاقی اداروں کے متعلق شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو رلیف فراہم کیا جارہا ہے۔