ٹ*کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ہلاک

گ*ہلاک ہونے والے فضل الرحمان اور امیر عباس وارداتوں میں ملوث، ٹیم تشکیل دیدی گئی

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

ض*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران باپ اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار کاہنہ کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے مزاحمت کی اور پولیس پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان زخمی ہو گئے جو کہ بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 55 سالہ فضل الرحمان اور 25 سالہ امیر عباس کے نام سے ہوئی ہے، جن کے بارے میں سی سی ڈی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ باپ بیٹا تھے اور موٹر سائیکل پر وارداتیں کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔واقعے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔