
کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان،پولیس اہلکار قتل
مقتول اہلکار عمیر کو ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی
بدھ 2 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
مقتول کے والد بھی محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تعینات ہیں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکارکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی کورنگی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 7 سے سات چالیس کے درمیان پیش آیا۔مقتول عمیرکو ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو مقتول کے پاس سے اس کا پرس اورموٹر سائیکل ملی ہے تاہم مقتول کا موبائل فون غائب ہے جسے تلاش کی جا رہا ہے۔انھوں نے بتایاکہ پولیس جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا علم ہوسکے،پولیس واقعے کی ڈکیتی مزاحمت اور ذاتی دشمنی سمیت دیگرمختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔موقع پرموجود علاقہ مکینوں نے بتایا کہ قریب واقع مسجد کی جانب سے ایک شخص بھاگتے ہوئے آیا جسے گولی لگی ہوئی تھی اورزخمی شخص ایک گھرکے دروازے پر آکر گرا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔علاقہ مکینوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں مسجد کے موذن کے بیٹے اور ایک دس سالہ بچی جاں بحق ہوچکی ہے، یہ تیسرا واقعہ ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں، شہری غیرمحفوظ ہیں، پولیس صرف گٹکا ماوا کھانے والوں کو پکڑنے میں مصروف رہتی ہے، علاقہ میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابرہے۔ادھر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے حوالے کی اطلاع پرڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹرفرخ علی بھی جناح اسپتال پہنچ گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس اہلکارعمیر کی لاش پرلگے گولی کے نشان دیکھا، ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کی جائیں،فوری شواہد جمع کریں۔انھوں نے جاں بحق پولیس اہلکارکی فیملی کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.