ڈپٹی کمشنر چکوال کاسیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ ،کیمروں کے ذریعے شہر میں چھٹی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کے دفتر میں قائم سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کر کے وہاں پر نصب کیمروں کے ذریعے شہر میں چھٹی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد ا لحفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کے بارے میں تفصیلات دریافت کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ ڈیوٹی کے اوقات میں کامل مستعدی سے کام کیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مرکزی جلوس کے روٹ پر لگائے جانے والی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا ۔