بھلیال قتل کے ملزمان سیشن کورٹ سے شک کا فائدہ لیکر بری،منشیات کے ملزم کو 10 سال سزاء کا حکم

بدھ 2 جولائی 2025 20:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)بھلیال قتل کے ملزمان سیشن کورٹ سے شک کا فائدہ لیکر بری،منشیات کے ملزم کو 10 سال سزاء کا حکم سنادیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کلر کہار کے قصبہ بھلیال میں پرانی دشمنی کے رنج میں ولی محمد،ارشد محمود اور کفایت پر الزام تھا کہ انہوں بھلیال کے ہی رہائشی محمد صادق نامی شخص کو فائر مار کر قتل کیا ہیے،جسکا مقدمہ کلرکہار پولیس نے درج کر کے چالان سیشن عدالت میں جمع کروایا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے کیس کا ٹرائل کیا،تو ملزمان ولی محمد پر للکارنے اور ارشد کی ایماء پر کفایت نامی شخص کی فائرنگ سے صادق کے قتل کا جرم ثابت ہوا،اور کفایت ٹرائل سے پہلے ہی اشتہاری ہو چکا تھا،ولی محمد اور ارشد پر جرم ثابت نہ ہو سکا،فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے دونوں ملزمان ولی محمد اور ارشد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کے احکامات جاری کر دئیے،منشیات مقدمہ میں ڈنڈوت کے رہائشی خالد مسعود سے چوآسیدن شاہ پولیس نے 1040 گرام ہیروئن برآمد کی تھی،جو ٹرائل میں ثابت ہوگئی فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے خالد مسعود کو 10 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی،عدم ادائیگی مزید 6 ماہ قید سخت کا حکم بھی دیا۔