سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ہوٹل تعمیر کیا جائے گا،سکواش کمپلیکس بھی اس سال مکمل ہوجائیگا‘مظفرخان سیال

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے بدھ کے روز سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے، اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصررضا اور سیکشن آفیسر مرزا ندیم ویگر بھی موجود تھے۔

سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے باکسنگ کمپلیکس، پنجاب سٹیڈیم، زیرتعمیر سکواش کمپلیکس ودیگر نئے منصوبوں کا جائزہ لیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اس موقع پر کہا ہے کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ہوٹل تعمیر کیا جائے گا،سکواش کمپلیکس بھی اس سال مکمل ہوجائے گا،باکسنگ کمپلیکس کو تعمیر کرنے جارہے ہیں،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پیڈل ٹینس کورٹ اور کلائمبنگ وال بھی تعمیر کی جائے گی،پنجاب سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس سہولیات میں اضافہ سے ہماری سپورٹس ترقی کرے گی،پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :