مختلف علاقوں سے ملنے والی 10 نامعلوم لاشوں کی امانتاًتدفین

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ایدھی فائونڈیشن نے مختلف علاقوں سے ملنے والی 10 نامعلوم لاشوں کی امانتاًتدفین کر دی۔ ترجمان کے مطابق سپرد خاک کئے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک 6 سالہ بچہ اور 7 مردوں کی میتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہنجروال اور کوٹ لکھپت سے ملنے والی 2 نامعلوم خواتین ،گزشتہ ماہ سبزہ زار سے 6 سالہ نامعلوم بچے ،داتا دربار سے مختلف تاریخوں میں 4 نامعلوم مردوں ،شاہدرہ، غالب مارکیٹ اور ڈیفنس سی سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تدفین کی گئی۔ایدھی رضا کاروں نے تمام میتوں کو غسل کفن کے بعد سگیاں قبرستان میں امانتاًتدفین کر دیا۔