مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس، دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے ملزمان عابد مسیح اور تنویر الیاس کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو فہیم سردار ولد بریگیڈیئر (ر)سردار احمد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے کی۔عدالت نے ملزمان عابد مسیح اور تنویر الیاس کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ملزمان کو دوبارہ 9 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔