ی*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیشگی حفاظتی اقدامات ، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیاگیا

ٓاٹک کے قریب ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا ۳ریسکیو1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور پہنچ گئی، ماہراور مشتاق ریسکیورز نے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا آ*'اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی'' 45سالہ متاثرہ شخص نے وزیراعلی مریم نواز شریف اورریسکیورز کاشکریہ اداکیا

بدھ 2 جولائی 2025 21:25

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیاگیا۔اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور میں دریا ہرو پہنچ گئی۔

ریسکیو1122 ایمرجنسی سروس کے ماہراور مشتاق ریسکیورز نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کردیا۔ریسکیورز نے سینکڑوں فٹ نیچے جا کر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ریسکیوٹیم نے 45سالہ شہری کو دریائے ہروکے سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیامتاثرہ شخص نے وزیراعلی مریم نوازشریف اورریسکیورز کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ 'اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی'' یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر اورریسکیورٹیم کو مون سون کے آغاز پر ہی الرٹ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اورریسکیورٹیمو ں کے متحرک اورالرٹ ہونے کی وجہ سے ضلع اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجو ر میں بروقت کارروائی? سے انسانی جان بچائی جاسکی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اٹک کے انتظامیہ اورریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔