ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الاؤنسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف

یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے، وزیر دفاع کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید

بدھ 2 جولائی 2025 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الاؤنسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں سپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس مالی فحاشی کا سلسلہ یکم جنوری 2025سے شروع ہونا ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک یا دو اشخاص اپنی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز ایم این اے سے 4گنا بڑھا لیں اور ذمہ داری حکومت پہ ڈال دیں، قومی اسمبلی کی قدرکا خیال نگہبان نہیں کریں تو کون کرے گا۔