Live Updates

عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے، علیمہ خان

عمران خان کی ضمانتوں کے کیس سننے سے جج ڈر رہے ہیں لیکن سماعت ہرر صورت ہوگی اور جو جج ان کیسوں کو سن کر ضمانت نہیں دے گا وہ مجرم ہوگا؛ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 جولائی 2025 13:59

عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے دیں لیکن عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 مئی اور القادر ٹرسٹ کس میں ضمانتیں ہر صورت ہوں گی، جو جج ان کیسوں کو سن کر ضمانت نہیں دے گا وہ مجرم ہو گا اور جج اسی لیے کیس سننے سے ڈر رہے ہیں، عمران خان نے اپنی گزشتہ ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کرنے کا کہا ہے انہوں نے شہباز شریف سے بات چیت کا نہیں کہا عمران خان نے کہا ہے سارے اختیارات فیلڈ مارشل کے پاس ہیں، عمران خان نے محرم کے بعد تحریک کا جو کہا تھا اس کا علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں نے آغاز سے قبل ہی دو تین زبردست پلان بنائے ہیں جو وہ خود بتا دیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں علیمہ خان یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ پارٹی میں 50 ہزار عہدیداران ہیں اور وہ اپنا وزن اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدانوں کا کام ہے سیاست کرنا، لیڈ کرنا یا کال دینا ہمارا کام نہیں ہے، انسان جو مرضی پلان بناتا رہے لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے جو احکامات ہوں گے ہم ان کا مکمل فالو اپ کریں گے اور ان کو احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے، عمران خان کو اس پر اپڈیٹ دیا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت کیا پورا ملک عمران خان کی پارٹی ہیں، اب یہ عوامی نمائندوں کو ایک ایک کرکے اسمبلی سے نکال رہے ہیں، عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہی رہیں گے، کم از کم جب ہم پریشر ڈالتے ہیں تو دو بہنوں کی تو ملاقات ہو جاتی ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات