سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرا دیا

بدھ 2 جولائی 2025 22:50

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 245 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 36 ویں اوور میں 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تنزید حسن اور ذاکر علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ونندو ہسارنگا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن کپتان چاریتھ اسلانکا کو 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ بدھ کو آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ چاریتھ اسلانکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

کوسال مینڈس 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے چار اور تنظیم حسن ثاقب نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تنزید حسن 62 اور ذاکر حسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے اسپنر ونندو ہسارنگا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 10 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ کمنڈو مینڈس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :