
ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ،5پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
ان فتوحات کے ساتھ چمپئن شپ میں پاکستان کے 5میڈلز یقینی ہوگئے
جمعرات 3 جولائی 2025 22:12

(جاری ہے)
اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ملائیشیا کے ارمان کو آسان مقابلے میں 0-3 سے مات دے دی۔
بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے ابہی یادیو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3سے زیر کرلیا۔ سہیل عرفان نے پہلا گیم 2-11، دوسرا گیم 3-11 اور تیسرا گیم 3-11 سے جیتا۔گرلز انڈر 13کی سیڈ 9ماہ نور علی نے بھارت کی انیکا کو 0-3سے شکست دے دی، تاہم گرلز انڈر 15میں سحرش علی کو ملائیشیا کی سیتھی نے 0-3 سے قابو کرلیا۔قبل ازیں، 9میں سے 6پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم بوائز انڈر 19ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اور گرلز انڈر 17 میں مہوش علی کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔چمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں شریک 11میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی کامیاب رہے تھے، یحیی خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفی خان بوائز انڈر 13کے پہلے رائونڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہو کر چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے 32ویں ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ماہ نور علی سمیت 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 5 میڈلز یقینی ہوگئے۔کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 6 میں سے 5 قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی پالی۔بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ3 عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وانگ ڈبلیو کو 0-3 سے شکست دے دی ۔عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 6-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پائی۔بوائز انڈر 15 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی ہرشال کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔ اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ملائیشیا کے ارمان کو آسان مقابلے میں 0-3 سے مات دے دی۔بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے ابہی یادیو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا۔ سہیل عرفان نے پہلا گیم 2-11، دوسرا گیم 3-11 اور تیسرا گیم 3-11 سے جیتا۔گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9ماہ نور علی نے بھارت کی انیکا کو 0-3 سے شکست دے دی، تاہم گرلز انڈر 15 میں سحرش علی کو ملائیشیا کی سیتھی نے 0-3 سے قابو کرلیا۔قبل ازیں، 9 میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم بوائز انڈر 19 ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اور گرلز انڈر 17 میں مہوش علی کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔چیمپیئن شپ کے پہلے رانڈ میں شریک 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی کامیاب رہے تھے، یحیی خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفی خان بوائز انڈر 13 کے پہلے رانڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہو کر چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ،5پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز
-
بی بی ایل سیزن 15کا شیڈول جاری،شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
-
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان چیمپیئنز نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا
-
زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،پہلے نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے
-
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، رواں مالی سال کیلئے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری
-
ہاکی ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل مل گیا
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل سٹیک ہولڈرز کا اجلاس، شاندار کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.