پاکستان کیلیے پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے

دین محمد فروری میں 100 سال کے ہوگئے تھے

جمعہ 4 جولائی 2025 11:43

پاکستان کیلیے پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2025ء ) پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق دین محمد پہلوان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل العمری کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ 
دین محمد نے 1955ء میں ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتا، اس کامیابی نے دنیائے کھیل میں پاکستان کی الگ شناخت متعارف کروائی تھی۔

(جاری ہے)

 
ریسلنگ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے فلپائن، انڈیا اور جاپان کے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
ایشین گیمز کے گولڈ کے علاوہ دین محمد نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم کو فخر سے بلند کیا۔
دین محمد اس سال فروری میں 100 سال کے ہوئے تھے۔ 
ان کے بیٹے کے مطابق نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور ادا کی جائے گی۔ 
پہلوان دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار اور صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔