سعودی عرب، رائل ایئر ڈیفنس فورسز کی تھاڈ سسٹم کےلیے پہلی کمپنی لانچ

جمعرات 3 جولائی 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) سعودی رائل ایئرڈیفنس فورسز نے تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے لیے پہلی کمپنی لانچ کی ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمینل ہائی الٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم ( تھاڈ) کے تجرباتی، آپریشنل مراحل اور ٹیم کی مملکت میں فیلڈ ٹریننگ مکمل کی گئی ہے۔وزیر دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئرڈیفنس سسٹم کی لانچنگ کے حوالے سے جدہ کے ایئرڈیفنس بیس پر تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

فضائیہ کے دفاعی یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مزید بن سلیمان العمرو نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں کمانڈر نے بٹالین کا پرچم فرسٹ ایئرڈیفنس گروپ کے کمانڈر کے حوالے کیا جو اس کی رائل ایئرڈیفنس فورسز میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا نشان بھی ہے۔تھاڈ ٹیفنس سسٹم کا مقصد ایئر ڈیفنس فورسز کی تیاری کو بڑھانا فضائی حدود اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اس سے مملکت کے سٹرٹیٹجک مفادات کی سیکورٹی میں مدد ملتی ہے۔