نوشہرہ ورکاں، ڈپٹی کمشنر گ نے محکمہ صحت اور تعلیمی اداروں میں جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 11:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ایمرجنسی ہسپتال پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، ادویات سٹاک، مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کی فراہمی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن سرکاری سکول معیاری سکول لو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتظامی افسران کے سرکاری سکولوں کے دورے بھی جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا گورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول پیپلز کالونی کا دورہ، سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے، حصول تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور بھرپور محنت کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید طریقہ تدریس اپنائیں اور بچوں میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے، چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کروائیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں تاکہ وہ معاشی اور معاشرتی میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیپلز کالونی کا بھی دورہ، موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حاضری چیک کی اور سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی اور پودوں، گھاس کی کانٹ چھانٹ کے امور کا بھی جائزہ لیا۔\378