فیصل آباد پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 3 جولائی 2025 13:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)فیصل آباد پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے کارروائی کرکے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم اللّٰہ دتہ کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ نشاط آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار کیا۔

ملزم اللہ دتہ کا اپنی بیوی عابدہ پروین کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تو ملزم نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم تھانہ نشاط آبادمیں مقدمہ 1156/25بجرم 302/34 ت پ میں ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔ایس ایچ او نشاط آباد نے جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے ملزم کوگرفتارکر لیا۔

متعلقہ عنوان :