وینزویلا،قانون سازوں نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ انسانی حقوق کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

جمعرات 3 جولائی 2025 13:08

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وینزویلا کی حکمراں جماعت کے زیر کنٹرول قومی اسمبلی نے منگل کے روز اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی وجہ وینزویلا کے تارکینِ وطن کے حقوق کے تحفظ میں ان کی ناکامی ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدر کر کے ایل سلواڈور کی جیل بھیج دیا ہے۔اس سے صدر نکولس مادورو کے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی پر بہت زیادہ غصے کی عکاسی ہوتی ہے جو انسانی حقوق کی نگرانی اور دفاع کرتی ہے۔