فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے ذہین بچوں میں وظائف کی تقسیم

جمعرات 3 جولائی 2025 14:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کےچیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے11 بچے جنہوں نے گزشتہ تعلیمی سال میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا کو وظائف کا اجرا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلاس نہم کے ایک طالب علم کو20ہزارروپے،ایف ایس سی کے دوطلباکو 62 ہزار5سوروپے،مختلف بیچلر ڈگری پروگرام کے 3طلبا کو ایک لاکھ35ہزار، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کے 3طلبا کوایک لاکھ جبکہ ایم فل کے دوطالب علموں کو87ہزار 5سو روپے بطور سکالرشپ دیئے گئے۔فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ محنتی،ذہین اور مستحق طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی وظائف دینے کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :