سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسراون ڈیکرکٹ میچ 5جولائی کو کھیلا جائے گا

جمعرات 3 جولائی 2025 15:09

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 5 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میزبان آئی لینڈرز ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 77 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کیدرمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے سری لنکن ٹیم نے جیت لی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کیدرمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان آئی لینڈرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی تھی۔

ون ڈے سیریز میں آئی لینڈرز کو چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 5 جولائی کوآر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جولائی کو پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :