وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعیدشاہ کی ہدایت پر پریس کلب شاردا کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

شاردا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعیدشاہ کی ہدایت پر پریس کلب شاردا کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔معاون خصوصی ہمراہ وزیر اطلاعات ،مولانا ریاض الحق ،صدر پریس کلب نے تعمیر کیلئے پتھر لگاکر باقاعدہ پریس کلب کی تعمیر کاآغاز کردیا۔سردار نوشاد معاون خصوصی ہمراہ وزیر اطلاعات کی کاوشوں سے پریس کلب کیلئے مرکز شاردا میں اراضی کی الاٹمنٹ کے بعد وزیراطلاعات کی ADPسے پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کاباقاعدہ آغاز کیاگیاہے۔

اراضی الاٹمنٹ کے بعد پریس کلب احاطہ کی چاردیواری/بیڈ کی تعمیر کے بعد لگثری شیلٹرنصب کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مولانا پیر محمدمظہر سعید شاہ کی ہدایت پر معاون خصوصی ہمراہ وزیراطلاعات سردار نوشاد نے صحافیوں کو مکانیت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صدر پریس کلب سردار اورنگزیب کی تحریک پر پریس کلب کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کے بعد چاردیواری اور بیڈ کی تعمیر کیلئے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون خصوصی سردار نوشاد مولانا ریاض الحق اور صدر پریس کلب نے محکمہ مال کی نشاندہی کے بعد باقاعدگی کیساتھ بیڈ اور چاردیواری کی تعمیر کاپراجیکٹ شروع کردیا ۔سردار نوشاد کاکہنا تھا چاردیواری اور بیڈ کی تعمیر کے بعد فوراً شیلٹرنصب کرکے مرکزمیں صحافیوں کو مکانیت کی سہولیات فراہم کریں گئے ۔ اس موقع پر سردار نوشاد کاکہناتھا کہ وزیراطلاعات نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کاہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے جلد منصوبہ ٹینڈرننگ کے بعد شروع ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :