آر ایس ایس قومی اتحاد، قومی ترانہ، قومی پرچم اور دستور کیلئے خطرہ ہے، پرینک کھرگے

جمعرات 3 جولائی 2025 16:55

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) کانگریس کے رہنما اور ریاست کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے ”آر ایس ایس “ کو کینسرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ تنظیم ہے جو قومی اتحاد، قومی ترانہ، قومی پرچم اور دستور کیلئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینک کھرگے نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس اپنے قیام کے سو برس منانے کی تیاری کر رہی ہے ، اسے بتانا چاہیے کہ ان سو برسوں میں اس نے ملک کیلئے کونسے دس کام کیے ہیں، اس نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کیا کیا، اس نے سماجی اصلاحات کیلئے کیا کیا، اس نے نابرابری اور ظلم و زیادتی کو مٹانے کیلئے کیا گیا ، اس نے غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے کونسے پروگرام چلائے، کیا اس نے ملک کے اتحاد کیلئے کام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا دفاع کرنے والی بی جے پی کو اس سب کا جواب دینا چاہیے۔ پرینک کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آر ایس ایس کینسر ہے اور کینسر کا علاج موجود ہے۔ یاد رہے کہ پرینگ کھرگے نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ کانگریس مرکز میں برسر اقتدار آئی تو آر ایس ایس پر پابندی لگا دے گی۔ پرینک کھرگے کانگریس کے صدر ملکار جن کھرکے کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :