آر پی او سرگودھا نے ایس پی افتخار دیو کو پی ایس پی کیڈر کے رینک لگائے

جمعرات 3 جولائی 2025 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ایس پی افتخار دیو کو پی ایس پی کیڈر کے رینک لگائے۔ ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان نے ایس پی آر آئی بی محمد اظہر یعقوب کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں ایس پی لیگل افتخار دیو کو پی ایس پی کیڈر کے رینک لگائے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ایس پی افتخار دیوکو مبارکباد دی اور اُن کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ ترقی مل جانے سے جہاں اختیارات میں اضافہ ہوجاتا ہے وہاں ذُمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، ترقی کا حصول ہر انسان کا خواب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی محنت و لگن سے ترقی حاصل کرنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، ترقی حاصل کرنے کے بعد اپنی ذُمہ داریوں کا احساس کرنا بہت ضروری ہوتاہے۔ اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :