گائوں کے بااثر افراد نے ہماری جتوئی برداری کی13ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے ،نیازجتوئی/قادربخش جتوئی

مذکورہ بالا بااثر افراد کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہے، قبضے فوری طور پر ختم کرائے جائیں اور پورے علاقے کا پانی بحال کرایا جائے، پریس کانفرنس

جمعرات 3 جولائی 2025 17:49

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بلڑی شاہ کریم کے گائوں مراد جتوئی اور یوسف جتوئی کے رہائشی نیاز جتوئی، قادر بخش جتوئی، بشیر احمد جتوئی، منٹھار علی جتوئی، گل محمد جتوئی، دلشیر جتوئی اور دیگر نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گائوں کے بااثر افراد اعظم جتوئی، اصغر جتوئی نے ہمارے جتوئی برداری کی 13 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ ہمارے دونوں دیہات کی 50 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کا پانی بند ہے جو یزیدی دور کو دہراتے ہوئے محرم کے مہینے میں بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا بااثر افراد کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہے۔ ہم نے بارہار پولیس اور منتخب نمائندوں، ایم این این اور ایم پی اے کو شکایت کی لیکن ہماری کوئی شکایت نہیں سنی گئی۔ یہ بااثر لوگ گاں میں منشیات کا کاروبار چلا کر نوجوان نسل کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے آئی جی بشیر میمن. ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد بلوچ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گائوں سے بااثر افراد کے قبضے فوری طور پر ختم کرائے جائیں اور پورے علاقے کا پانی بحال کرایا جائے