دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

جمعہ 4 جولائی 2025 16:56

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اور کابل میں اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 7 جولائی سے مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی ہے۔