پشاور ، موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ ، 3افراد زخمی

جمعرات 3 جولائی 2025 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ کے باعث 3افراد زخمی ہو گئےجنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود رنگ روڈ پتنگ چوک پر موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی اور تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔واقعہ کے حوالے سے اصل حقائق جاننے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔