باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی

جمعرات 3 جولائی 2025 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکےکی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرزے، بارودی مواد، خون کے نمونے ملے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں ملوث 7 دہشتگردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر پرحملہ ہوا۔واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔واضح رہے کہ باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی اور تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :