مسابقتی کمیشن نے آئی ایم ایس الیکٹرک کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی

جمعرات 3 جولائی 2025 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے آئی ایم ایس الیکٹرک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ۔شیئر پرچیز معاہدے کے تحت دانش غوث اور سید جواد بن صغیر شیئر فروخت کنندگان انیلہ حق، فیضان الحق اور طوبیٰ حق سے شیئرز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے جائزے میں "سویچ گیئرز اور ٹرانسفارمرز" کی متعلقہ پروڈکٹ مارکیٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔

کمیشن کا ماننا ہے کہ مجوزہ لین دین سے مارکیٹ میں مسابقت میں کوئی واضح کمی واقع نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی فریق کی غلبہ رکھنے والی پوزیشن قائم یا مضبوط ہوگی۔آئی ایم ایس الیکٹرک (پرائیویٹ) لمیٹڈ سابقہ شنائیڈر الیکٹرک پاکستان سویچ گیئرز اور ڈسٹری بیوشن بورڈز کی تیاری و فروخت کے علاوہ ٹرانسفارمرز کی تجارت اور برقی تنصیبات اور انسٹالیشنز سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔