خانیوال ،روزہ مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اہداف دے دیئے گئے

جمعرات 3 جولائی 2025 18:03

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کا حکم اور انسپکشنز بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے،میں صوبائی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کومبارک باد دیتی ہوں،مجسٹریٹس فیلڈ میں باقاعدہ وزٹس کریں اور شارٹ سکرین پکس ضرور شیئر کریں،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پرائس چیکنگ کی مؤثر نگرانی کریں۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،اے سی سنبل جاوید،ڈی او آئی بلال احمد،ای اے ڈی اے محمدبابر،حافظ اقبال موجود جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز رانا عامر لیاقت،ساجدہ رزاق،زوہیب شفیع آن لائن شریک تھے۔\378