جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت

مولانا سید محمود میاں کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی

جمعرات 3 جولائی 2025 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ،،شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید ،حافظ اجود عبید،مولاناحافظ زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نیجمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اورجامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاںؒ علم و عمل کے پیکر اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر اور اپنے والد گرامی حضرت مولانا سید حامد میاں ؒکے علمی وارث و جانشین تھے ان کی تمام زندگی دین کی خدمت ، اسلام کی اشاعت ، خدمت خلق اور درس و تدریس میں گذری ان کی روشن زندگی اور دینی خدمات علماء کیلئے مشعل راہ ہے ،مولانا سید محمود میاں ؒ کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :