انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی قائدین کا شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں کی وفات پر اظہار تعزیت

مرحوم علم و عمل کے پیکر، سچے عاشق رسولﷺ اور محافظ ختم نبوت تھے‘مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

جمعرات 3 جولائی 2025 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اورجامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر فضیلةالشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن ،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاںؒ کی تمام زندگی درس و تدریس، خدمت حدیث، مساجد و مدارس کی تعمیر و تحفظ، خدمت خلقاورجمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے عملی نفاذ کے لیے جدوجہد اور اسلام کی اشاعت میں گذری ،وہ علم و عمل کے پیکر، سچے عاشق رسولﷺ اور محافظ ختم نبوت تھے ،مرحوم تحریک آزادی کے عظیم راہنما ء حضرت مولانا سید محمد میاںؒ کے پوتے اور شیخ الحدیث مولانا سید حامد میاںؒ کے بیٹے اور علمی جانشین تھے ا نہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین و کارکنان حضرت مولاناسید محمود میاںؒ کی وفات پر ان کے لواحقین وورثاء اورجامعہ مدنیہ کی انتظامیہ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں،انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :