ساہیوال، ڈاکو بیوپاریوں، زمینداروں سے نقدی، زیورات،موٹر سائیکل ،موبائل لوٹ کر فرار

غلہ منڈی پولیس نے ساڑھے 21 لاکھ ڈکیتی کے تین ڈاکو گرفتار کر لئے، مقدمات درج

جمعرات 3 جولائی 2025 18:12

سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ڈاکو بیوپاریوں، زمینداروں سے 51 لاکھ 88 ہزار روپے کی نقدی، زیورات،موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تین ڈاکو گرفتار۔ جی ٹی روڈ ویو موڑ پربیوپاری محمد زاہد محبوب سے دوموٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں نے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی گن پوائنٹ پر چھین لی۔ کوٹ اللہ دین کابیوپاری محمد زاہد محبوب اپنی کار میں لاہور جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے صبح 7بجے لوٹ لیا پولیس غلہ منڈی نے بروقت کاروائی کر کے تین ڈاکوؤں وقار بلا ،محمد شان کھوکھر اور گجرانوالہ کے تنویر شیخ کو گرفتار کر لیا ۔

جی ٹی روڈ پر چک 55 پانچ ایل کے قریب چک64 فورآر کے بشارت علی بیوپاری سے دو ڈاکو پستول دکھا کر ایک لاکھ 20ہزار 700 روپے نقدی اور موبائل ۔

(جاری ہے)

چک 64 چار آر کے قریب زمیندار محمدعثمان موٹر سائیکل نمبر6944ایل زیڈ ایچ اور نقدی 17500 روپے ۔چک6 5 جی ڈی میں زمیندار محمد عمران کے گھر داخل ہو کر آٹھ ڈاکوؤںکے گروہ نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر کمرہ میں لے جا کر رسیوں سے جکڑ کر باندھ دیا خواتین کی گیارہ بالیاں اور آٹھ کوکے زیورات مالیت 29 لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس غلہ منڈی، یوسف والا، نور شاہ اور بہادر شاہ نے محمد زاہد محبوب، بشارت علی، محمد عثمان اور محمد عمران کی مدعیت میں چار مقدمات ,392 395 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔