کوئٹہ میں 7ویں محرم الحرام کاجلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 3 جولائی 2025 18:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7ویں محرم الحرام کاجلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ساتویں محرم کا جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جس کی صدارت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عاشق حسین کررہے تھے ۔جلوس میں 7ماتمی دستے شامل تھے جس روایتی رواستوں پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزاء پہنچ کر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔