پاکستان ٹیلی ویژن کے ناموراداکار حسام قاضی کی21 ویں برسی 3 جولائی جمعرات کو منائی گئی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار حسام قاضی کی21ویں برسی3جولائی جمعرات کو منائی گئی۔حسان قاضی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز80ء کی دہائی میںکوئٹہ ٹیلیویژن سے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نی300سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ان کے معروف ترین ٹی وی ڈراموں میں خالی ہاتھ،درد کے رشتے،دیس پردیس،مٹی کی مورت،سلسلے،لب دریا،کشکول، ماروی،چاکر اعظم،محراب خان اور دیگر قابل ذکر ہیں۔حسام قاضی3جولائی2004ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔