مختصر وقت میں کیسز کے فیصلے اور جلد انصاف کی فراہمی میں ملتان بار کا اہم کردار اور وکلاء کا تعاون ہے،جسٹس صادق محمود خرم

جمعرات 3 جولائی 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) جسٹس صادق محمود خرم نے کہا کہ مختصر وقت میں ہزاروں کیسز کے فیصلے اور جلد انصاف کی فراہمی میں ملتان بار کا بڑا کردار اور وکلاء کا تعاون ہے،کیسز کے فیصلوں میں یقینا زیادہ رول وکلاء کا ہوتا ہے ،ملتان بار اور جنوبی پنجاب کے وکلاء نہ صرف ذہین بلکہ انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ عدالتوں سے تعاون کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صدرمحمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدرملک سجاد حیدر میتلا،نائب صدرحافظ شعیب قریشی،فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری،لائبریری سیکرٹری مس سمیرا انجم ،امتیاز مرالی،بلال ابرار آرائیں اور حسنین شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی میں ملتان بنچ سے ہمیشہ تعاون جاری رکھیں گے ،تھوڑے وقت میں ہزاروں کیسز کے بروقت فیصلوں کا کریڈٹ ملتان بنچ کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان بنچ کےججز نے ہمیشہ ملتان بار اور اس کے وکلاء کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر مشکور ہیں۔ تقریب میں مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد،مسٹر جسٹس راحیل کامران،مسٹر جسٹس سید احسن رضا کاظمی،مسٹر جسٹس ملک جاوید اقبال وینس،مسٹر جسٹس چوہدری سلطان سمیت دیگر نے شرکت کی۔