حالیہ بارشوں کے بعد گھریلو پالتو جانوروں کی ویکسینیشن کرکے انہیں بیماریوں سے محفوظ بنائیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 3 جولائی 2025 23:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد گھریلو پالتو جانوروں کی ویکسینیشن کرکے انہیں بیماریوں سے محفوظ بنائیں کیونکہ پالتو گھریلو جانور دیہی علاقوں کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،اس لئے انہیں بیماریوں سے محفوظ اور انہوں صحت مند رکھنا ہے ، گوشت اور دودہ کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں معاشی خوشحالی لائی جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سانگھڑ ڈاکٹر دوست اکبر مری کی جانب سے اچھڑو تھر، کھپرو اور دیگر علاقوں میں گھریلو پالتو جانوروں کو ویکسین کا عمل شروع کیا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانوروں کو بخار، گلگوٹہ اور دیگر بیماریوں سے محفوظ بنانے کے ویکسین کا عمل شروع کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو بروقت ویکسینیشن کروا کر بیماریوں سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :