قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا

پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے ..
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -16جولائی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداًً گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا۔

اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :