
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
گنڈا پور اچھے بچوں کی طرح لاہور آئیں تو ست بسم اللہ،اسلحہ یا دہشتگردانہ سوچ کیساتھ آئینگے تو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کا دلخراش واقعہ، ان مواقع پر گنڈا پور کی زبان کو تالہ لگ جاتا ہے ایک طرف کہتے ہیں بانی پارٹی ڈٹ کر کھڑا ہے، لیکن جب ٹی وی یا گوشت بند ہو جائے تو چیخ و پکار سے پورا ملک سر پر اٹھا لیا جاتا ہے‘ وزیر اطلاعات
اتوار 13 جولائی 2025 18:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر گنڈا پور پرامن شہری کے طور پر آئیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا، لیکن اگر وہ ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔
انہوں نے گنڈا پور کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی کابینہ اور ایم پی ایز کو لے کر دوبارہ آئیں، "ہم انہیں دکھائیں گے کہ پشاور سے کچرا کیسے صاف ہوتا ہے، باصلاحیت طلبہ کو اسکالرشپس کیسے دی جاتی ہیں، اور نواز شریف اسپتال جیسے جدید اسپتال ایک سال میں کیسے بنتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کسی حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جو نوجوانوں کے مستقبل کو بدلنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں، نہ کہ جھوٹے نعروں سے سیاست چمکائی جاتی ہے۔وزیر اطلاعات نے سیالکوٹ میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت تک نہ کی، جبکہ ماضی میں وہ ساہیوال واقعے پر ہمدردی کا ڈرامہ رچاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور صرف نعرے بازی اور بڑھکوں کے ماہر ہیں، لیکن اصل امتحان میں وہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔ "جعلی مولا جٹ بننے کی اداکاری اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ جو شخص گرمی برداشت نہیں کر سکتا، وہ عوام کا دکھ کیسے سہے گا عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے پرتشدد ماضی اور حالیہ ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کے واقعات، گنڈا پور کی زبان سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ انہوں نے آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ڈیپ فیک مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عناصر ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو سری لنکا ماڈل پر لے جانے کی کوشش کی، جبکہ نو مئی کی سازش اور فوجی تنصیبات پر حملوں نے ان کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا۔القادر یونیورسٹی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو مرکزی ملزم قرار دینا اس کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی استحکام کی نہیں، بلکہ فساد کی علامت بن چکی ہے۔ بشری بی بی کے حوالے سے انہوں نے طنز کیا کہ وہ واحد خاتون ہیں جو پانچ قیراط کے ہیرے مانگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو معاشی خوشخبری ملتی ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا پروپیگنڈہ سیل پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔ گنڈا پور کی کاہنہ آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تین سے چار ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکے، اور ان کا رویہ ان کے فسادی ٹریک ریکارڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ "نوے دن کی ڈیڈ لائن آپ نے خود کو دی ہے، پہلے اپنی اصلاح کریں۔آخر میں، عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے ترقی کا ایک نیا ماڈل پیش کر رہی ہے، جسے دیگر صوبے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، امیر مقام
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ،سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات
-
د*پاکستان سیٹزن پورٹل بار بار کریش ہونے لگا، صارفین پریشان ہو کر رہ گئے
-
چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی متحد ہے، پارٹی میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا
-
پیپلزپارٹی کا ملکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کا فیصلہ، پنجاب اور کے پی میں پارٹی کو از سر نو فعال کیا جائے گا
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.