چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم ہوگئے

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم ہوچکے ہیں۔ آئن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق انتظامیہ پولٹری مافیاء، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے، حکومت پنجاب کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے صرف کاغذی کارروائی اور دفتری فائلز تک ہی محدود ہیں، صورتحال اس کے بر عکس ہے، گلی محلوں اور بازاروں میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ سے ہرشہری پریشان ہیں، ضلعی انتظامیہ پو لٹری مافیاء منافع خوراورذخیرہ اندوز کے خلاف کارروائی سے گریزاں اور بے بس نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر بات کی جائے چینی کی تو ہو ل سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران50 کلو گرام کی قیمت میں 500 سے 600 روپے اضا فہ ہوگیا ہے اور گلی محلوں میں 195 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے، او پن مارکیٹ میں 181 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو نے لگی، ہو ل سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 50 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 600 روپے کا اضا فہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 9 ہزار 50 روپے ہوگئی اسی طرح برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی صرف ایک ہفتے کے دوران 120 سے 150روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے مرغی کا گوشت 900 گرام 610 روپے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے، قیمتوں میں ہونے والے اس مسلسل اضافے سے عام آدمی کیلئے مرغی اور چینی کی خرایداری مشکل ہو گئی ہے۔