مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا ایک ساتھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت طارق ولد سلطان سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔