تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری

اتوار 13 جولائی 2025 18:50

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسپل ویز کو دوپہر ڈھائی بجے کھولا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا فکہ والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :