
ایس ای سی پی نے بونس اور رائٹ شیئرز کے کریڈٹ کے لیے ٹائم لائنز کو کافی حد تک کم کرنے کے لیے ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا
جمعرات 3 جولائی 2025 23:25
(جاری ہے)
رائٹ شیئرز کے اجراء کی مدت موجودہ 181 دنوں سے کم ہو کر 50 دن ہو جائے گی۔یہ مجوزہ ترامیم ایک وسیع مشاورتی عمل کے بعد تیار کی گئی ہیں جس میں پی ایس ایکس، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، معروف کنسلٹنٹس ٹو ایشو، قانونی ماہرین اور مالیاتی ماہرین سمیت اہم سٹیک ہولڈرز کی رائے شامل کی گئی۔
ان آراء کو یکجا کر کے ایک تفصیلی کنسلٹیشن پیپر تیار کیا گیا جس کا عنوان تھا لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے بونس اور رائٹ شیئرز کے اجراء کی مدت میں کمی جسے مزید آراء حاصل کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مشاورت کے بعد ایک آن لائن سیشن ہوا جہاں مختلف آراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تجاویز کو اتفاق رائے سے چلنے والے نقطہ نظر کی بنیاد پر بہتر بنایا جائے۔ ایس ای سی پی نے اب ترامیم کے مسودے کو تبصرے کے لیے مطلع کر دیا ہے جس کے بعد یہ نافذ العمل ہو گا۔مزید برآں ترامیم میں کمپنی کے لیے اردو زبان میں ڈرافٹ آفر ڈاکیومنٹ تیار کرنے کی شرط ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نئی شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ رائٹ آفر ڈاکیومنٹ کے ساتھ اضافی معلومات جمع کروائی جائیں تاکہ رائٹ آفر ڈاکیومنٹ کی پروسیسنگ کو موثر اور بلا تعطل بنایا جا سکے۔ایس ای سی پی ایک مضبوط اور شفاف مشاورتی عمل کے لیے پرعزم ہے تاکہ سٹیک ہولڈرز کو ریگولیٹری جائزے کے دوران بھرپور موقع مل سکے کہ وہ اپنی رائے دے سکیں۔مجوزہ ترامیم پر فیڈبیک 17 جولائی 2025ء تک [email protected] پر جمع کروایا جا سکتا ہے۔مجوزہ ترامیم کی تفصیل پر مبنی نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.