راولپنڈی پولیس کی شہر بھر میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں ،خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست خاتون سے 01کلو 680گرام چرس برآمد ہوئی۔دریں اثناء تھانہ ٹیکسلا، صدرواہ، گوجرخان،مندرہ،دھمیال اور کلرسیداں کے علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :