چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ کا احمدپور شرقیہ کا دورہ، محرم کے جلوس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:50

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ حکومت پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے احمد پورشرقیہ کا دورہ کر کے محرم الحرام کے جلوس و مجالس عزا کے روٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سمیت مجالس منتظمین سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکیورٹی،امام بارگاہوں کی صفائی اور روشنی کے انتظامات کومزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کومزید بہتر کیا جائے۔