م*سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب

جمعرات 3 جولائی 2025 21:05

>لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) سول سروسز اکیڈمی (سی ایس ای) والٹن لاہور میں52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آئوٹ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں 241 نتربیتی افسران نے فارغ التحصیل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سپیشل سیکرٹری سارہ سعید تھیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ، کامن ٹریننگ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ظہور، ڈائریکٹر کیپیسٹی بلڈنگ ڈاکٹر شبیر اکبر زیدی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد بلال اکرم، چیف انسٹرکٹرز، سابق ڈی جیز اور دیگر وفاقی و صوبائی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید نے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن نہ صرف افسران بلکہ ان کے اہل خانہ، اساتذہ اور سول سروس کے تمام افراد کیلئے فخر کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور سول سرونٹس آپ عوامی اعتماد کے امین ہیں،آپ کو ملک کے طول و عرض میں تعینات کیا جائے گا جہاں آپ کی موجودگی ریاست کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آئین سے وفاداری کو اپنا شعار بنائیں اور اصلاحاتی سوچ اپناتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے خود کو وقف کریں۔

سپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سارہ سعید نے کہا ہے کہ سول سرونٹس کو برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور مفکر امیر خسرو کے فلسفے کو اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امیر خسرو کا پیغام اخلاص، انکساری، عدل، بین المذاہب ہم آہنگی اور سب سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے۔ نئے افسران سے خطاب کرتے ہوئے سارہ سعید نے زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں کو ان ابدی اقدار کی بنیاد پر استوار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر افسران بلا تعصب اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کو ترجیح دیں تو وہ اپنے شعبوں میں حقیقی رول ماڈل بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرکاری افسران امیر خسرو کے پیش کردہ خدمتِ عامہ کے جذبے کو اپنائیں تو وہ معاشرے میں شفافیت، اعتماد اور یکجہتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ کامن ٹریننگ پروگرام صرف ایک پیشہ ورانہ مرحلہ نہیں بلکہ ایک تبدیلی لانے والا سفر ہے جو ایمانداری، احتساب اور ہمدردی جیسے بنیادی اقدار کو پروان چڑھاتا ہے۔

انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناب آپ ایسی ذمہ داریوں میں داخل ہو رہے ہیں جن سے عوام کی توقعات جڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامن ٹریننگ پروگرام کئی ماہ پر محیط ایک ہمہ جہت تربیت ہے جس میں پبلک ایڈمنسٹریشن، قانون، معاشیات، گورننس اور سماجی علوم جیسے مضامین شامل ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

متعلقہ عنوان :