عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 3 جولائی 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے سینیٹ انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے سینیٹ انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں. پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کے پاس خواہشمند امیدوار جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین نشستوں کےلیے انتخابی ٹکٹ کے حصول کی درخواستیں بمعہ فیس باچاخان مرکز میں مقررہ تاریخوں کے دوران جمع کرا سکتے ہیں.