پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طلحہ محمود کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

جمعرات 3 جولائی 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طلحہ محمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں اسمبلی میں اراکین کی تعداد میں اضافہ اور سیاسی صورتحال پر اس کے اثرات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔