دیرلوئر ،چکدرہ میں پہلی بار تعبدار ڈیلیوری سروس کا أغاز ہوچکا ہے

جمعہ 4 جولائی 2025 12:26

دیرلوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) چکدرہ میں تابیدار ڈیلیوری سروس کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی پروگرام میں کمپنی کے مالک عتیق جرنلسٹ ،چکدرہ برانچ کے مالک ارباز خان اور ان کے بھائی بابر خان اور والد سعداللہ خان ان کے بھائی فخر عالم خان،،قاری سکندر،زلان شاہ  کے علاوہ چکدرہ بازر کے صدر خواجہ فیض الغفور کے علاوہ علاقے کے بہت سے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر تعبیدار ڈیلیوری سروس کے بانی عتیق جرنلسٹ نے کمپنی کے اغراض و مقاصدبیان کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی میں موجود موٹر سائیکل سوار،لوگوں کی ڈیمانڈ پر بازار سے سودا سلف خرید کر دس پندرہ منٹ میں لوگوں کے گھروں تک  پہنچائینگے۔ جس میں تازہ گوشت سے لےکر ادویات تک گھروں کو پہنچا ئیں گے۔جبکہ کمپنی فی کلومیٹر پچیس روپے چارج کرینگی۔ عتیق نے کہا کہ ایس ایم ایس کی جگہ ایک ایپلیکشن جلد لانچ ہوگی جس کے ڈریعے لوگوں کو آسانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگی جو طلبہ سکول کالج چھٹی کے بعد یا فل ٹاءیم روزگار تلاش کرتے ہیں ان کو روزگار ملے گی۔\378

متعلقہ عنوان :