اسرائیلی فوج کا بیروت پر پھر ڈرون حملہ ، ایک لبنانی ہلاک

حملہ بیروت کی مصروف شاہراہ خالدہ روڈ پر کیا گیا،چارافرادشدید زخمی

جمعہ 4 جولائی 2025 13:12

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ڈرون حملہ کر کے ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حملہ بیروت کی مصروف شاہراہ خالدہ روڈ پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک لبنانی ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی حکام نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جمعرات کی شام پانچ بجے کیا گیا اور ڈرون سے دو میزائل فائر کیے گئے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی مگر کہا کہ اس کا حملہ ایک دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لیے تھا۔ فوجی بیان کے مطابق یہ مبینہ دہشت گرد اسلحے سمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔