سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 676.31 فیصد اضافہ ،پی بی ایس

جمعہ 4 جولائی 2025 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 676.31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 11.8 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں سویابین آئل کی درآمدات کا حجم 1.52 ار ب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران سویابین آئل کی ملکی درآمدات میں 10.28 ارب روپے یعنی 676فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔